• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سلطانز آکشن کیلئے پروپوزل کی ڈیڈ لائن دو فروری کردی گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے آکشن کیلئے ٹیکنیکل پروپوزل جمع کرانے کی ڈیڈلائن30 فروری سے بڑھا کر 2 فروری سہہ پہر تین بجے تک کردی۔ ذرائع کے مطابق اضافہ خواہشمند بڈرز کی درخواست پر کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق سابق مالک علی ترین پھر ملتان ٹیم خریدنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے بڈنگ میں شمولیت کیلئے دستاویزات جمع کرادیئے ہیں۔ وہ اس سے دو نئی ٹیموں کی بڈنگ میں شامل تھے مگر آخری لمحات میں دستبردار ہوگئے تھے۔ علی ترین نے نئی ٹیموں کی بڈنگ سے دستبردار ہونے پر کہا تھا کہ دوبارہ پی ایس ایل آئے تو جنوبی پنجاب کیلئے آئیں گے۔ ملتان فرنچائز کی نیلامی 8 یا 9 فروری کو کئے جانے کا امکان ہے۔

اسپورٹس سے مزید