کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل ہفتے کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کے پاس سات سال بعد سیریز میں کامیابی کا نادر موقع ہے۔ پاکستان نے 2009، 2010، 2012 اور 2018 میں سیریز جیتی تھی۔ آسٹریلیا پانچ مرتبہ سیریز اپنے نام کر چکا ہے۔ ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر محمد وسیم جونئیر کو اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔ وہ بقیہ دونوں میچ نہیں کھیلیں گے۔ ٹیم ان 15 کھلاڑیوں کے ساتھ سیریز میں دستیاب ہو گی جو ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ٹریول کرے گی ۔ دریں اثنا پہلے میچ میں عمدہ بولنگ کرنے والے اسپنر ابرار احمد کا کہنا تھا کہ پچ ڈرائی تھی، خوش قسمتی ہے کہ ہمارے پاس اچھے اسپنرز ہیں فاسٹ بولرز بھی اچھے ہیں۔