کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بھارت جانے سے انکار کرچکی ہے لیکن بنگلہ دیش کی حکومت نے ایشین رائفل اینڈ پسٹل شوٹنگ چیمپئن شپ کے لیے ٹیم کی منظوری دی ہے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ شوٹنگ ٹیم کے لیے سیکیورٹی خدشات نہ ہونے کی وجہ سے بھارت بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔