کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ میں مائیک ہیسن کے ساتھ میری ذہنی ہم آہنگی اس لئے ہے کہ ہم اسلام آباد یونائیٹڈ میں ایک ساتھ تھے ، مجھے ان کے کوچنگ انداز کا علم تھا ۔ورلڈ کپ کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں، شاہین مکمل فٹ اور پورے ردھم میں نظر آرہے ہیں ۔وکٹ کیپنگ میں ہماری نمبر ایک چوائس عثمان خان ہیں۔ میں کسی کو جواب نہیں دیتا، اچھا بولتا ہے تو اس کا شکریہ اگر کوئی برا بولتا ہے مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا۔