• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 ورلڈ کپ: سری لنکا نے جنوبی افریقا کو ہرا دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی انڈر19 سپر سکس مرحلے میں سری لنکا نے جنوبی افریقا کے خلاف میچ پانچ وکٹ سے جیت لیا۔جمعرات کو جنوبی افریقا نے سات وکٹ پر 261 رنز بنائے۔ جنوبی افریقی اوپنر جورچ وان نے 130 گیندوں پر 116 رنز بنائے۔جواب میں سری لنکا نے 24 گیندیں پہلے ہدف عبور کرلیا۔ اوپنر ورن چامو دیتھا نے 94 گیندوں پر 110 اور سنجو نے48 رنز کی اننگز کھیلی ۔

اسپورٹس سے مزید