• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متنازع ٹویٹس کیس فیصلے میں غلطی کی درستی، ایران و دیگر ممالک سے متعلق پیراگراف حدف

اسلام آباد (خبر نگار) انسداد الیکٹرانک کرائم ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج محمد افضل مجوکہ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹس کیس کی سزا کے فیصلہ میں ایران و دیگر ممالک سے متعلق پیرا گراف حذف کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے استغاثہ کی درخواست پر جاری تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ سزا کے فیصلہ میں پیرا نمبر 36 میں موجود غلطی کی درستگی کے لئے استغاثہ نے درخواست دائر کی۔ غلطی سے چار ممالک کے نام فیصلہ میں لکھے گئے۔ اسٹینو گرافر نے اپنے تحریری جواب میں بتایا کہ یہ جملہ دیگر چند جملوں کے ساتھ فیصلے کی تصحیح کے دوران حذف کر دیا گیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید