اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)پاکستان کی معاشی شرح نمورواں مالی سال آئی ایم ایف کےتخمینوں سےزیادہ اورمہنگائی کم رہنےکاامکان ہےجبکہ معاشی شرح نمو اورمہنگائی حکومتی مقررہ اہداف سےکم رہنےکا تخمینہ لگایا گیا ہےتاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے،وزارت خزانہ کومعاشی شرح نمو چارفیصد پرپہنچنےکی توقع،آئی ایم ایف کاتخمینہ تین اعشاریہ دوفیصد ہے، اسی طرح وزارت خزانہ کو اوسط مہنگائی چھ اعشاریہ ایک فیصد کی توقع اور آئی ایم ایف کاچھ اعشاریہ تین فیصد رہنے کا تخمینہ ہے ۔