• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

50 سے زائد سرفہرست برآمد کنندگان کو ایوارڈ سے نوازا گیا

اسلام آباد( رپورٹ ، تنویر ہاشمی ) وزیر اعظم شہباز شریف نے مالی سال 2024-25میں برآمدات کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کی بنیاد پر برآمد کنندگان اور کاروباری شخصیات کو ایوارڈ سے نواز ا ہے، اورنمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بڑے برآمد کنندگان کیلئے دو سال تک بلیو پاسپورٹس کی مراعات کا اعلان کیا ، دستاویزات کے مطابق مالی سال25- 2024میں برآمدات کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے 30 سرفہرست برآمد کنندگان میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں شہزاد سلیم اصغر نے 61کروڑ60لاکھ ڈالر کی مصنوعات برآمد کیں ، ہمایوں جاوید خان 56کروڑ ڈالر ، یعقوب احمد 42کروڑ ڈالر ، زاہد بشیر 38کروڑ 10لاکھ ڈالر ، شیخ محمد عبداللہ 37کروڑ30لاکھ ڈالر ، میاں عمر منشا 34 کروڑ50لاکھ ڈالر ، عبدالرحمن ذکریا 28 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ، سہیل ٹبہ ساڑھے 27کروڑ ڈالر ، کاشف حنیف 26کروڑ30لاکھ ڈالر ، رضوان دیوان 26 کروڑ 30لاکھ ڈالر ،سکندر جاوید 22کروڑ80لاکھ ڈالر ، سہیل ٹبہ18کروڑ ڈالر ، آصف علی شیخ 17کروڑ90لاکھ ڈالر ، ناصر علی ضیاء 17 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ، عدنان نیاز16کروڑ 80لاکھ ڈالر ، محمد شفیق16کروڑ80لاکھ ڈالر ، یونس عبداللہ ساڑھے 16کروڑ ڈالر ، شاہد عبداللہ 16کروڑ10لاکھ ڈالر ، ملک سلامت علی 17کروڑ 90لاکھ ڈآلر ، قیصر احمد 14کروڑ 70لاکھ ڈالر ، آفتاب گوہر 14کروڑ 60لاکھ ڈالر ،ایان عابد کمال 13کروڑ 70لاکھ ڈالر ، میاں ریاض احمد 13کروڑ30لاکھ ڈالر ، عمیر مختار 13کروڑ20لاکھ ڈالراور نوید امجد نے 12کروڑ 20لاکھ ڈالر کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کیں ، کیمیکلز کے شعبے میں سرفہرست صدیق بھٹی 25کروڑ40لاکھ ڈالر، چاول کی برآمد میں سرفہرست اسدفوادساڑھے 17کروڑ ڈالر ، فیصل فاروق غریب ساڑھے 15کروڑ ڈالر ، عبدالمنان 13کروڑ90لاکھ ڈالر اور ٹیکا محل نے 13کروڑ10لاکھ ڈالر کا چاول برآمد کیا ،سیمنٹ کے شعبے میں سرفہرست نعمان احمد ، میٹل سیکٹر میں فرخ اعجاز ، فارما سیکٹر سے خالد محمود ، پروسسڈ فوڈ کے شعبے سےمسعود اسماعیل ، تمباکو کے شعبے سے سید اسد علی شاہ ، جوتے تیار کرنیوالی صنعت سے حسن احسن ، کھیلوں کے سامان کی برآمد ات میں خواجہ مسعود اختر ، ٹائر سیکٹر سے خضر حیات، گوشت کی برآمدات میں مصب میاں، فشریز سیکٹر سے ذوالفقار لاسی ، کیمیکلز سیکٹر سے محمد عمر مشتاق ، آٹو پارٹس سے رضی الرحمن، معدنیات کے شعبے سے سید محمد اکرم ، گلاس سیکٹر سے محمد حسن توقیر ، آلات جراحی کے شعبے سے علی فیضان شبیر، آئی ٹی کے شعبے سے آصف پیر اور خواتین برآمدکنندگان میں مہرین عبید کو ایوارڈ دیاگیا ، فنانس ایکسپورٹرز میں سرفہرست حبیب بنک ، حبیب میٹروپولیٹن بنک ، بنک الحبیب ، میزان بنک ، بنک الفلاح، نیشنل بنک آف پاکستان ، یونائٹڈ بنک ، ایم سی بی بنک ، بنک آف پنجاب اور الائیڈ بنک کو ایوارڈز دئیے گئے۔

اہم خبریں سے مزید