• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی قرض 80.5 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا ،جی ڈی پی کے 70 فیصد سے زائد

اسلام آباد(مہتاب حیدر)عوامی قرض 80.5 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا،جی ڈی پی کے 70فیصد سے زائد،مالی سال 25میں کل عوامی قرض میں 9.3ٹریلین کا اضافہ ،گھریلو قرضہ 16فیصد بڑھ کر 54.4ٹریلین تک پہنچا۔ کل عوامی قرض 60فیصد جی ڈی پی پر محدود رکھنے میں ناکامی کا سامنا،بیرونی قرض 6فیصد بڑھ کر 91.8ارب ڈالرہوگیا ۔ایک بار پھر پارلیمنٹ سے منظور شدہ فیسکَل ریسپانسبلٹی اینڈ ڈیٹ لیمیٹیشن ایکٹ (FRDLA) کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے ملک کا کل عوامی قرض 60 فیصد جی ڈی پی پر محدود رکھنے میں ناکامی کے بعد، مالی سال 25 میں کل عوامی قرض 80.5 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا، جو مالی سال 24 میں 71.2 ٹریلین روپے تھا اور 9.3 ٹریلین روپے کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔تاہم کل عوامی قرض اور واجبات 92.7 ٹریلین روپے تھے لیکن وزارت خزانہ نے صرف عوامی قرض کو 80.5 ٹریلین روپے رپورٹ کیا۔
اہم خبریں سے مزید