اسلام آباد (مہتاب حیدر)ایف بی آر جنوری میں ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام980 ارب روپے جمع،ایف بی آر ہدف 1031ارب روپے، ماہ کے آخری دن ایف بی آر کو مزید 51 ارب روپے کی وصولی درکار ،ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے دفاتر ہفتہ 31 جنوری کو کھلے رہیں گے ۔آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ ہدف کے لیے باقی عرصے میں 2777 ارب روپے جمع کرنے ہوں گے۔وفاقی بورڈ آف ریونیو نے اب تک جنوری 2026 میں 980 ارب روپے جمع کیے ہیں جبکہ مطلوبہ ہدف 1031 ارب روپے تھا، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ٹیکس مشینری ہدف سے کمزور سمت میں جا رہی ہے۔