اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)سی ایس ایس کے امیدواروں کیلئے اہم خبر ہے کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے 4 فروری سے شیڈول سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحانات کے حوالے سے رجسٹرڈ امیدواروں کیلئے اضافی ہدایات جاری کر دی ہیں، فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پبلک نوٹس میں تحریری امتحان کے لئے رجسٹرڈ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ امیدوار قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے سے قبل تجدید کرائیں۔