• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کا آٹھ فروری تک ’ہنگامے کا بیانیہ‘ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) تحریک انصاف کا آٹھ فروری تک "ہنگامے کا بیانیہ" بنانے کا فیصلہ،چیف جسٹس سے سلمان راجہ کی ملاقات سپریم بار کے سینئر رکن کے طور پر ہوئی انہیں کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی،بانی تحریک کی میڈیکل رپورٹ جیل قوانین کی رو سے لواحقین کو فراہم کردی جائے گی،اٹارنی جنرل نے باور کرا دیا، "ملاقات پالیسی" میں کوئی بدلائو نہیں ہوگا آٹھ فروری سے پہلے کے آخری منگل میں صورتحال جوں کی توں رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے اپنے بانی کی علالت اور علاج کو آٹھ فروری تک ہنگامہ آرائی کے لئے بیانئے کے طور پر استعمال کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر اسے حکومت کے خلاف شور و غوغا کرنےکا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں جمعہ کو رات گئے پارٹی کےسرکردہ افراد نے حکمت عملی وضع کرلی ہے تاکہ اپنےکارکنوں اور حامیوں کو اس اسٹریٹ موومنٹ کے لئے متحرک کیا جاسکے جو ساڑھے تین سال سے سرگرم نہیںہوسکے حتی کہ بانی کی بہنیں اور تحریک انصاف کا وزیراعلی خیبرپختونخوا انہیں اڈیالہ جیل کے باہر چنددرجن کی تعداد میں بھی یکجا کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

اہم خبریں سے مزید