• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے ایران سے متعلق مزید پابندیوں کا اعلان کر دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا نے ایران سے متعلق مزید پابندیوں کا اعلان کر دیا۔ سات ایرانی شہری اور ایک ادارہ پر نئی قدغنیں لگادی گئیں، چار افراد پاسدارانِ انقلاب سے منسلک ہیں، سینئر ایرانی حکام اور ان کے اہلِ خانہ کی امیگریشن مراعات واپس لینے کے منصوبے پر بھی عمل کیا جائیگا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے ایران کے خلاف دباؤ میں مزید اضافہ کرتے ہوئے ایرانی شہریوں اور اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر نمایاں ہو گئی ہے۔ امریکی وزارتِ خزانہ نے سات ایرانی شہریوں اور ایک ادارے پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید