• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناظم آباد، بھتہ نہ دینے پر ملزمان کی زیر تعمیر عمارت کے بکنگ آفس پر فائرنگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ناظم آباد میں مبینہ طور پر بھتہ نہ دینے پر ملزمان نے زیر تعمیر عمارت کے بکنگ آفس پر فائرنگ کر دی ۔ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچی ۔پولیس نے بتایا کہ ناظم آباد نمبر 2 میں کثرالمنزلہ زیر تعمیر عمارت کراؤن ہائٹس کے باہر موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے بکنگ آفس پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ عمارت کے مالک شبیر نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ انھیں گزشتہ ماہ 18 دسمبر سے لیاری گینگ وار جمیل چھانگا گروپ کے کارندے بیرون ملک کے نمبروں سے ایک کروڑ روپے بھتہ دینے کے لیے فون کالز کر رہے تھے تاہم اس حوالے سے پولیس کو آگاہ نہیں کیا گیا تھا ۔ پولیس نے مزید بتایا کہ پولیس نے عمارت کے مالک شبیر کی مدعیت میں لیاری گینگ وار کے جمیل چھانگا اور اس کے نامعلوم کارندوں کے خلاف بھتہ خوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے تاہم پولیس فائرنگ کرنے والے بھتہ خوروں کی شناخت کے حوالے سے جائے وقوعہ سمیت دیگر مقامات پر نصب کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید