• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے آئی کا دباؤ، کیا اسمارٹ فون کا سنہرا دور ختم ہونیوالا ہے؟ برطانوی جریدہ

کراچی (رفیق مانگٹ) اے آئی کا دباؤ، کیا اسمارٹ فون کا سنہرا دور ختم ہونیوالا ہے؟ ایپل اور گوگل کی اجارہ داری کو اوپن اے آئی کا چیلنج، میٹا کے اسمارٹ گلاسز اور ایمازون الیکسا پلس، نئی حکمت عملی, اسکرین کے بغیر مستقبل کی ٹیکنالوجی، سیم آلٹ مین کا اشارہ، میموری چپس مہنگی، سستے فون بھی مہنگے ہونے کا خدشہ ہے۔ برطانوی جریدہ اکانومسٹ لکھتا ہے مصنوعی ذہانت کے طوفان نے اسمارٹ فون کے مستقبل پر پہلی بار سنجیدہ سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ دو دہائیوں سے ڈیجیٹل دنیا پر راج کرنے والا آئی فون ماڈل اب ایک نئے امتحان سے گزر رہا ہے۔ اوپن اے آئی، میٹا اور ایمازون جیسے کھلاڑی اسکرین سے ہٹ کر رابطے کے نئے طریقے متعارف کرانے کے لیے میدان میں اتر چکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید