کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ میں ایک کروڑ 5 لاکھ بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ہدف ، پولیو ٹاسک فورس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے و زیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وائرس موجود ہے، غفلت خطرناک ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی پولیو ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تازہ ترین اعداد و شمار اور مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا، 2 فروری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے اہداف مقرر کئے اور صوبے سے پولیو وائرس کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔