• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، پنجاب فورسز کا کچے میں آپریشن، 8 ڈاکو ہلاک، 15 زخمی، گرفتاری پر 1، 1 کروڑ انعام تھا

ڈہرکی(نامہ نگار )سندھ، پنجاب فورسز کا کچے میں آپریشن،8ڈاکو ہلاک،15زخمی جن کی گرفتاری پر1،1کروڑ انعام مقرر تھا۔شر، لوند ، انڈھڑ ، کوش گینگ و دیگر جرائم پیشہ گینگسٹرز سمیت ڈاکو گروپ کے 180 سے زائد ڈاکوئوں نے خوفزدہ ہو کر سرنڈر کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ پنجاب سیکورٹی فورسز پر مشتمل اعلیٰ حکام کی سربراہی میں سرحدی کچہ میں جاری آپریشن نے ڈاکوؤں کی "کمر" توڑ کر رکھ دی۔ 8 سے زائد ڈاکو ہلاک اور 15 کے بھگ زخمی کر دیئے گئے۔
اہم خبریں سے مزید