کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گولڈ مارکیٹ، سونے اور چاندی کی قیمت میں تاریخی کمی، سونا 35 ہزار 500 روپے اور چاندی 1106 روپے فی تولہ سستی ہو گئی،گولڈن دھات فی تولہ 4لاکھ 60ہزار 701اور سلور 11069روپے کی سطح پر آ گئی ۔تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں مسلسل 2 روز کے تاریخی اضافے کے بعد جمعہ کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 355 ڈالر کی ریکارڈ کمی سے 5505 ڈالر سے کم ہو کر 5150 ڈالر فی اونس پر آگئی، عالمی مارکیٹ میں بڑی کمی کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 35500 روپے کی ایک روزمیں تاریخی کمی سے 5 لاکھ 37ہزار 362 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 30 ہزار 435 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 60 ہزار 701 روپے ہو گئی ہے ،جمعہ کو مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 1106 روپے کی ریکارڈ کمی سے 11069 روپے فی تولہ ہو گئی ہے ۔