دادو (نامہ نگار جاوید ناریجو) ام رباب چانڈیو کے دادا، چچا اور والد کے تہرے قتل کیس کی سماعت دادو کی فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج/ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کے جج حسن علی کلوڑ کی عدالت میں ہوئی۔ سماعت کے موقع پر کیس کے مدعی پرویز چانڈیو اور مقدمے کی پیروی کرنے والی ام رباب چانڈیو اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ مقدمے میں نامزد پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سردار خان چانڈیو اور برہان خان چانڈیو بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ اس کے علاوہ مقدمے میں نامزد سابق ایس ایچ او کریم بخش چانڈیو سمیت دیگر گرفتار ملزمان کو جیل پولیس کی سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔