جوہانسبرگ ( اے ایف پی)جنوبی افریقہ نے اسرائیل کے اعلیٰ سفارتکار کو ملک سے نکال دیا۔ ایریل سیدمان کو 72 گھنٹوں میں روانگی کا حکم، صدر رمفوسا پر توہین آمیز حملے اور قواعد خلاف ورزی کا الزام،دوطرفہ تعلقات پہلے ہی غزہ کے سبب کشیدہ،جنوبی افریقہ نے اسرائیلی مظالم کیخلاف عالمی عدالت میں کیس دائر کیا تھا۔