• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضابطہ خان شنواری کیخلاف سفارشات پوشیدہ رکھنے پر تشویش

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کیخلاف سفارشات پوشیدہ رکھنےپر تشویش، اجلاس میں اردو یونیورسٹی میں مالی اور انتظامی بحران پر متعلقہ اداروں کی پراسرار خاموشی پر تنقید ۔ تفصیلات کے مطابق معروف ماہرِ تعلیم پروفیسر انیس زیدی کی صدارت میں کراچی پریس کلب میں منعقد ہ اجلاس میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کے خلاف اعلیٰ سطح تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کو پوشیدہ رکھنے اور ان پر عمل درآمد نہ کرنے کے لئے موصول ہونے والی مبینہ نامعلوم سفارش پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے اس بیان کا حوالہ دیا گیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات موصول ہو چکی ہیں، تاہم ایک نامعلوم سفارش کی بنیاد پر اس کمیٹی کی کارروائی کو جاری نہیں کیا جارہا اور اس پر عمل درآمد التوا کا شکار ہےیہ اجلاس کراچی پریس کلب میں منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی کے سابق رکنِ سینیٹ ڈاکٹر توصیف احمد خان، سینئر صحافی سہیل سانگی، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان سندھ کے وائس چیئر پرسن خضر حبیب، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے طاہر حسن، ڈاکٹر سعید احمد عثمانی، معروف صحافی عزیز سنگھور، سینیٹر مہناز رحمان، نصیر احمد اور زیبسٹ کے ڈاکٹر ریاض شیخ سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید