تھرپارکر(نامہ نگار ) تھرپارکر کے سول اسپتال مٹھی سے زچگی کے بعد تشویشناک حالت میں حیدرآباد ریفر کی گئی خاتون بچے سمیت راستے میں دم توڑ گئی۔ ورثاء نے ڈاکٹروں پر بروقت علاج نہ کرنے اور جان چھڑانے کے لیے ریفر کرنے کا الزام عائد کر دیا، ایم ایس نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔معلومات کے مطابق 24 سالہ درشنا نامی خاتون کو گزشتہ شام زچگی کے لیے سول اسپتال لایا گیا تھاجہاں زچگی نارمل ہوئی۔