کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی وصولی کے لیے آج(ہفتہ 31 جنوری کو)بینک شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ٹیکس دہندگان کو سرکاری ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی درخواست پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہفتہ 31 جنوری 2026ءکو وہ تمام بینک برانچیں جو معمول کے مطابق ہفتہ کے روز کھلی رہتی ہیں، توسیع شدہ اوقاتِ کار میں خدمات انجام دیں گی۔