• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر کمپیوٹرائز فٹنس اب کوئی گاڑی نہیں چل سکتی، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں موٹر گاڑیوں کے پورے نظام کو کمپیوٹرائز کر دیا گیا ہے اور بغیر کمپیوٹرائز فٹنس کے اب کوئی گاڑی سڑک پر نہیں چل سکتی ،محکمہ صحت کی ایمبولینسز کو واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ کن حالات میں سائرن اور لائٹس استعمال کرنی ہیں۔ ان کے مطابق مریض کو اٹھانے اور ہسپتال پہنچانے کے دوران ہی سائرن بجایا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے مزید نئی بسوں کی خریداری کا عمل جاری ہے، کچھ بسیں پورٹ پر موجود ہیں جبکہ حکومت سندھ نے مزید 500 بسوں کی اجازت دے دی ہے، ہر شہری کو بہتر ٹرانسپورٹ سہولت دینا حکومت سندھ کی ترجیح ہے
اہم خبریں سے مزید