• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماضی میں ادارے بدعنوانی کی نذر ہوئے، اب کرپشن اور میرٹ کی خلاف ورزی کی گنجائش نہیں، وزیراعظم

لاہور(خصوصی نمائندہ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماضی میں ادارے بدعنوانی کی نذر ہوئے، اب کرپشن اور میرٹ کی خلاف ورزی کی گنجائش نہیں، جس طرح ہم نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا، اسی طرح ملک کے کونے کونے میں عوامی منصوبوں کے جال بچھائے جا رہے ہیں، اتھارٹی خطے میں سینٹر آف ایکسیلنس بنے گی، چاول کی برآمد کے حوالے سے شکایت پر اس ادارے کا سارا عملہ تبدیل کر کے ان کو سرپلس پول بھیج دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب ایگری کلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں 20ممالک کے سفارتکاروں نے شرکت کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ عوامی خدمت ہمارانصب العین اورشفافیت کے فروغ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے، کرپشن اور میرٹ کی خلاف ورزی کی کوئی گنجائش نہیں، پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی حفظان صحت کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ملک کے جس کونے میں بھی جائیں عوامی خدمت کے منصوبوں پر مسلم لیگ (ن) کی ہی مہر نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا منصوبہ عوام کی بہت بڑی خدمت ہےجس پر میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،عمارت جوکھنڈرات کی تصویر بن گئی تھی، آج یہ جدید مشینری سے لیس ہے۔

اہم خبریں سے مزید