کراچی(اسٹاف رپورٹر) انڈر 19ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستانی ٹیم کا اہم ترین میچ اتوار کو بولاوایو میں روایتی حریف بھارت کے خلاف ہورہا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان آخری میچ دبئی میں ایشیا کپ فائنل میں ہوا تھا جس میں پاکستان نے191کے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی تھی۔سمیر منہاس نے172رنز بنائے تھے۔ پاکستان کے گروپ سے ا نگلینڈ نے سیمی فائنل کے لئے کوالی فائی کرلیا جبکہ اس گروپ سے دوسری ٹیم کا فیصلہ اتوار کو پاکستان بھارت میچ کے بعد ہوگا۔ پاکستان کو میچ جیتنے کے ساتھ ساتھ اپنے نیٹ رن ریٹ کو بہتر بنانا ہوگا۔اگر پاکستان پہلے بیٹنگ کرتا ہے اور 300رنز بناتا ہے، تو اسے بھارت کو پیچھے چھوڑنے کے لیے 85رنز سے جیتنا ہو گا۔ اگر وہ پہلے بولنگ کرتے ہیں اور بھارت کو200تک محدود کرتے ہیں تو انہیں تقریباً 31.5 اوورز میں ہدف تک پہنچنے کی ضرورت ہوگی۔ اگر ہدف 251 ہے تو انہیں تقریباً 33.2اوورز میں حاصل کرنا ہوگا۔پاکستانی انڈر19کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ میں زخمی وکٹ کیپر بیٹر محمد شایان کی جگہ عبد القادر کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے متبادل کھلاڑی کی منظوری دے دی ہے ۔محمد شایان ناک کی ہڈی کے فریکچر کی وجہ سے ورلڈکپ سے باہر ہو گئے تھے-