کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آسٹریلیا کے خلاف تمام دس وکٹیں پاکستانی اسپنرزکو ملیں۔آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں تمام دس وکٹیں پاکستانی اسپنرز نے لیں۔ ابرار احمد اور شاداب خان ، ٰعثمان طارق ، صائم اور نواز نے حاصل کیں۔ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں اننگز کی تمام وکٹیں اسپنرز کے نام ہونے کا مجموعی طور پر 10 واں اور فل ممبرز کے درمیان میچ کا صرف دوسرا واقعہ ہے۔اس سے قبل فل ممبرز میں سے صرف بھارتی اسپنرز ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ کارنامہ انجام دینے میں کامیاب رہے۔