• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گالف: دفاعی چیمپئن احمد بیگ کو برتری حاصل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)15ویں رشید ڈی حبیب میموریل نیشنل پروفیشنل گالف ٹورنامنٹ کے تیسرے روز دفاعی چیمپئن احمد بیگ نے67 (-5) کھیل کر مجموعی اسکور 208 (-8) کے ساتھ برتری حاصل کر لی۔ وحید بلوچ (کے جی سی) نے بھی 67 (-5) کی عمدہ کارکردگی دکھائی اور 210 (-6) کے اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے۔ ان کے راؤنڈ میں چار برڈیز شامل تھیں، جو کورس پر ان کے عبور کا ثبوت ہیں۔پہلے دو روز برتری حاصل کرنے والے محمد منہاج مقصود وڑائچ (آر جی سی)، تیسرے روز 80 (+8) کے اسکور کے ساتھ 218 (+2) پر آ گئے۔

اسپورٹس سے مزید