کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاپ پاکستانی اسٹار محمد آصف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں کامیاب آغاز کرتے ہوئے اردن کے کھلاڑی 4-1سے فتح حاصل کی۔ دوحہ ، قطر میں کھیلی جانے والی ایشین مین اسنوکر میں 43 کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ۔ انہیں11 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے دن کے نتیجہ کے مطابق پاکستان کے قومی چیمپئن محمد آصف نے اردن کے تیمر الماسری کوپہلے میچ میں 1-4 سے زیر کیا۔ دریں اثناء ایشین انڈر 21میں شرکت کیلئے حسنین اختر اور احسن رمضان اتوار کی صبح قطر روانہ ہوں گے ۔