• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کا آغاز ہوچکا، مریم نواز

لاہور (خصوصی نمائندہ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کا آغاز ہو چکا ہے،پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی محض اسٹیل اورسیمنٹ کی بنی عمارت نہیں بلکہ گیم چینجر ہے اور یہ منصوبہ عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے، اس سے پورا پاکستان مستفید ہوگا، جدید ترین لیب بنانے کا مقصد انصاف اورمعیار ہر دہلیز تک پہنچانا ہے،پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا خواب شہبازشریف نے بطوروزیراعلی دیکھا، آج تعبیر دیکھ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کیلئے 42مشینیں آچکی ہیں 565مزید آئیں گی،اگلے مہینے پراسس مکمل ہو جائیگا۔ وزیراعلی نے کہاکہ جدید ترین لیب بنانے کا مقصد انصاف اورمعیار ہر دہلیز تک پہنچانا ہے۔جب شہبازشریف کی وراثت کا کہا جاتا ہے تو میرے لئے میڈل ہے۔محنت اورمیرٹ کا سبق شہبازشریف سے سیکھا۔ محفوظ پنجاب کے تصور کو حقیقی شکل دینے کے لئے 38اضلاع میں سٹیلائٹ کرائم سین یونٹ قائم کیے جا رہے ہیں۔ پی اے ایف ڈی اے میں کاسمیٹک، آرتھوپیڈک امپلانٹ ٹیسٹنگ، زمین کی زرخیزی اوردیگرامور کی ٹیسٹنگ ممکن ہوگی۔ کھاد،فوڈ،ڈرگ حتی کہ اینیمل فیڈ کی ٹیسٹنگ بھی پی اے ایف ڈی اے میں ممکن ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید