• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، جسٹس محمد علی مظہر کا بھٹو پھانسی ریفرنس پر تفصیلی نوٹ جاری

اسلام آباد (رپورٹ: رانا مسعود حسین) سپریم کورٹ کے سینئر جج، جسٹس محمد علی مظہر نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے صدارتی ریفرنس پر اپنا 24 صفحات پر مشتمل تفصیلی نوٹ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ جلد بازی، غصے یا تعصب میں کیے فیصلے نہ صرف ملکی قانون بلکہ اسلامی اصولوں کے بھی منافی ہیں۔

جسٹس مظہر نے24صفحات پر مشتمل نوٹ میں سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ کے ماضی میں دیے گئے انٹرویوز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خود اعتراف کیا تھا کہ بھٹو کیس کا فیصلہ دباؤ کے تحت کیا گیا تھا، سابق چیف جسٹس کا یہ اعتراف کسی بھی عقل سلیم رکھنے والے شخص کے لیے اس بات میں شک کی گنجائش نہیں چھوڑتا کہ یہ ایک عدالتی قتل تھا اور ایسا اعتراف ایک جج کے حلف کی خلاف ورزی ہے۔

 فیصلے میں مزید کہا گیا کہ اگر جج کسی فریق یا وکیل سے ناراض ہو جائے یا اپنا صبر کھو دے تو اس کے لیے قانون کے مطابق انصاف کرنا ناممکن ہو جاتا ہے۔

فاضل جج نے آبزرویشن دی کہ بھٹو کیس کی سماعت کرنے والے جج مبینہ طور پر اپیل کی سماعت کے دوران ’غصے‘ میں تھے جس سے آزادانہ ذہن کے ساتھ فیصلے کا امکان ختم ہو گیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید