کراچی (نیوز ڈیسک) ایران میں جاری احتجاجی مظاہروں، سیکیورٹی خدشات اور ممکنہ امریکی حملے کی قیاس آرائیوں کے دوران ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای ایک بار پھر منظر عام پر آ گئے۔
آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے ایران میں انقلاب کی 47ویں سالگرہ کی تقریبات کے آغاز پر بانیٔ انقلاب آیت اللّٰہ روح اللّٰہ خمینی کے مزار پر حاضری دے کر دعا کی۔
ان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ آج ہم امام خمینی کے مزارِ اقدس پر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی موجودگی میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 47 ویں سالگرہ کی تقریبات کے آغاز کر رہے ہیں۔