راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی کے وکلاء نےسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے عمران خان کے میڈیکل چیک اپ ریکارڈ مانگ لیا ،ذرائع کے مطابق انصاف لائرزفورم کے چھ وکلاء نے گزشتہ روز جیل حکام کو ایک درخواست دی جس میں جیل انتظامیہ سے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کاکہاگیاہے ، درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ 6وکالت نامے دستخط کے لئے بھجوائے گئے تھے،جو اب تک وکلاء کوواپس نہیں ملے، انہوں نے وکالت ناموں پر دستخط کے بعد توشہ خانہ ٹو کیس میں ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنی ہے۔