کراچی( ثاقب صغیر )این سی سی آئی اے کوئٹہ نے 15لاکھ روپے کی "سیکسٹورشن" میں ملوث افغانی باشندے کو گرفتار کر لیا۔ملزم خواتین کی نازیبا تصاویر کی ذریعے انھیں بلیک میل کرتا تھا۔ملزم کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کوئٹہ میں دو مقدمات بھی درج ہیں۔ملزم ڈیجیٹل ٹریل سے بچنے کے لیے "ڈیڈ ڈراپس" کے ذریعے رقم وصول کرتا تھا۔حکام کے مطابق ملزم فیس بک کے ذریعے شہریوں کو نجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں دے کر تاوان وصول کرتا تھا ۔مقامی ریکارڈ نہ ہونے پر ملزم کا سراغ میٹا اور اے آئی سے لگایا گیا۔