• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپنرز کی شاندار بولنگ، پاکستان 7 سال بعد آسٹریلیا سے سیریز جیتنے میں کامیاب، کینگروز کو دوسرے T-20 میں شکست

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسپنرز کی شاندار بولنگ کے باعث پاکستان7سال بعد آسٹریلیا سے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے میں کامیاب ہوا جبکہ آسٹریلیا کودوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔گرین شرٹس کے مقررہ 20اوورز میں 198رنز،مہمان ٹیم 108 پر ڈھیر، ،کپتان سلمان علی آغا کی ریکارڈ ساز اور برق رفتار اننگز اور عثمان خان کی ذمے دارانہ نصف سنچری کے بعد پاکستانی اسپنرز کی شاندار بولنگ نے آسٹریلوی امیدوں کے چراغ گل کردیئے۔مہمان ٹیم 15.4 اوورز میں108رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔تمام دس وکٹ پاکستانی اسپنرز نے حاصل کئے مہمان بیٹرز بے بس دکھائی دیئے۔پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل90 رنز کے بڑے مارجن سے یکطرفہ مقابلے کے بعد جیت لیا اور سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔پاکستان نے سات سال بعد آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔پاکستان نے2018میں آسٹریلیا کو سیریز میں شکست دی تھی۔ سلمان علی آغا نے 25 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی۔یہ کپتان کی حیثیت سے کسی بھی پاکستانی کی دوسری تیز ترین نصف سنچری ہے۔ان سے قبل محمد حفیظ نے 23 گیندوں پر نصف سنچری کے بعد کسی بھی پاکستانی کپتان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں دوسری تیز ترین نصف سنچری ہے۔ابرار احمد نے14اور شاداب خان نے26رنز دے کر تین تین اور عثمان طارق نے16رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ہفتے کو قذافی اسٹیڈیم کپتان مچل مارش ،ٹریوس ہیڈچار رنز پرآئوٹ ہوگئے۔جوش انگلس پانچ رنز بناکر ابرار احمد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیئے گئے۔محمد نواز نے رنشاء ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوگئے۔شاداب خان نے کوپر کونلے کو بولڈ کر دیا۔ کیمرون گرین 20گیندوں پر 35 رنز بنا کر عثمان طارق کا شکار بنے۔شاداب خان نےایک اوور میں زیویئر اور شان ایبٹ کو آوٹ کرکے پاکستان کی جیت کویقینی بنادیا۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےپانچ وکٹ پر198رنز بنائے۔
اہم خبریں سے مزید