• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب اسلام آباد/ راولپنڈی کی AQI ٹریڈنگ کیس میں بڑی پیشرفت

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام آباد/راولپنڈی نے AQI ٹریڈنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے نام پر عوام الناس سے بڑے پیمانے پر فراڈ کرنے والے نیٹ ورک کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عبداللہ قریشی کو گرفتار کر لیا۔مزید چونکا دینے والے انکشافات کی توقع ۔نیب کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے جعلی کاروبار قائم کر کے شہریوں کو غیر حقیقی اور غیر معمولی منافع کےجھانسے دے کر سرمایہ کاری پر آمادہ کیا۔ نیب ذرائع کے مطابق ملزم نے فرضی اور غیر موجود کاروباری منصوبوں کا سہارا لے کر سینکڑوں متاثرین سے کروڑوں روپے بٹورے، جبکہ متاثرین کی بڑی تعداد نے نیب میں باضابطہ شکایات درج کروا رکھی ہیں۔تحقیقات کے دوران یہ سنگین انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ ملزم نے فراڈ کو قانونی رنگ دینے کے لیے متاثرین کے ساتھ جعلی پارٹنرشپ کنٹریکٹس اور نام نہاد میوچل ایگریمنٹس تیار کیے۔
اہم خبریں سے مزید