کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل خانۂ فرہنگ ایران سید ابو الحسن میری نے کہا ہے کہ ایران پاکستان برادر اسلامی ہمسایہ ممالک ہیں ،ہمارے رسم و رواج اور تہذیب مشترک ہیں ،بلوچستان ریفارمز کی جانب سے ایکسی لینس ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد احسن اقدام ہے،ایران کےخلاف سازشوں کو قوم نے متحد ہوکر مسترد کردیا یہ باتیں انہوں نے بلوچستان ریفارمز سوشل نیٹ ورک کے زیرِ اہتمام ایکسی لینس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں تقریب سے جسٹس (ر) طاہرہ بلوچ، بلوچستان ریفارمز کی پیٹرن انچیف فائزہ سکندر، اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان کوئٹہ صدیقہ خان،بلوچستان ریفارمز کے ڈاکٹر فرحت حسین، ملیحہ بدراور فاریہ فاروق نے بھی خطاب کیاتقریب میں چیف انجینئر میٹروپولیٹن کارپوریشن حاجی اسحاق مینگل، ایڈیشنل ڈائریکٹر بک اسکولز فاطمہ منور،ممتاز عالمِ دین قاضی عبدالوارث اور پرنسپل سردار حسن موسیٰ گرلز کالج فرخ بشیر بھی موجود تھیں،مقررین نے بلوچستان میں سماجی اصلاحات، تعلیم، خواتین کے کردار اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ پر زور دیا اور بلوچستان ریفارمز سوشل نیٹ ورک کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسے پروگرام معاشرے میں مثبت تبدیلی اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنتے ہیں۔آخر میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات میں ایکسی لینس ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔