• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی دارالحکومت و دیگراضلاع میں حملے قابل مذمت ہیں، ثمینہ ممتاز

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر ) چیئرپرسن سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کوئٹہ، نوشکی، مستونگ، قلات، خاران، گوادر اور پسنی اوردیگر اضلاع میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کے امن، خودمختاری اور قومی سلامتی پر حملہ ہیں جنہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں سرکاری تنصیبات اور حساس مقامات کو نشانہ بنانا دشمن کی گھناؤنی ذہنیت اور بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے تاہم ہماری بہادر سیکورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت، بروقت کارروائی اور غیر معمولی جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا جو پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید