کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین بلدیہ گوادر ماجد جوہر ، الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صدر عبدالمجید سربازی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے ریجنل منیجر عبداللہ خان نے گوادر ایمبولینس سروس سنٹر کا دورہ کیا جہاں گوادر ایمبولینس سروس کے چیئرمین نسیم موسیٰ نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور ادارے کی کارکردگی ، عوامی خدمات اور ایمرجنسی رسپانس کے نظام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی چیئرمین بلدیہ گوادر ماجد جوہراورالخدمت فاؤنڈیشن کے صدر عبدالمجید سربازی اور ریجنل منیجر عبداللہ خان نے ایمبولینس سروس کی کارکردگی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔