کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پشتونخواملی عوامی پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف شیرانی کا مشترکہ اجلاس ضلع شیرانی کے ضلعی آرگنائزر ڈاکٹر قطب الدین شیرانی کی صدارت میں ہوا جس میں متفقہ طور پر 8 فروری کی ہڑتال کو کامیابی بنانے کے لیے مختلف کمیٹیاں بنانے کے ساتھ پشتونخوامیپ اور تحریک انصاف ضلع ژوب کے مشترکہ اجلاس منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مختلف عوامی طبقوں سے رابطے کیے جائیں گے اور انہیں 8 فروری کی ہڑتال کو کامیاب بنانے کی دعوت دیتے ہوئے تعاون کی اپیل کی جائے گی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قطب الدین شیرانی نے کہ کہا کہ 8 فروری کو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔