• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر ٹیکس کی وصولی باعث تشویش ہے، ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے صدر حاجی محمد ایوب مر یا نی ، سینئر نا ئب صدر حاجی اختر کا کڑ ، نا ئب صدر انجینئر میر وائس خان کا کڑ و دیگر نے وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے سپر ٹیکس کی قانونی حیثیت برقرار رکھنے کے حالیہ فیصلے کے بعد حکومت کی جانب سے اس کی وصولی پرتشویش کا اظہار کر تے ہو ئے کہاہے کہ ایک ہی بار میں بھاری رقوم کی وصولی سے کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوں گی اور پاکستان کی پہلے سے کمزور معیشت مزید دباؤ کا شکار ہو جائے گی انہوں نے نشاندہی کی کہ پورے پاکستان میں صنعتیں پہلے ہی شدید مالی دباؤ میں کام کر رہی ہیں سپر ٹیکس کی مد میں سیکڑوں ارب روپے کی اچانک طلب ورکنگ کیپیٹل کو ختم کر دے گی بلکہ یہ کیش فلو میں خلل ڈالے گی اور بہت سے کاروباروں کے لیے تنخواہوں، یوٹیلیٹی بلوں، خام مال کی درآمدات اور بنک قرضوں کی ادائیگی جیسے روزمرہ کے معاملات کوچلانا ناممکن ہو جائے گاانہوں نے پائیدار محصولات کی وصولی کو کاروبار کی بقا کے ساتھ ہم آہنگ کر کے پالیسی سازوں سے قومی مفاد میں دانشمندانہ فیصلے کرنے کی اپیل کی ہے۔
کوئٹہ سے مزید