• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی جماعتوں کے وفد کی ٹرک اونرز کے رہنماؤں سے ملاقات

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل سیاسی جماعتوں کے نمائندہ وفد نے بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن غلام نبی مری کی قیادت میں ہزار گنجی کوئٹہ میں بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی ، جنرل سیکرٹری حاجی عبدالباقی کاکڑ ، سیکرٹری اطلاعات حاجی روزی خان مندوخیل اور دیگر عہدیداروں سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور 8 فروری کو ملک گیر پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی وفد نے میں شامل رہنماؤں نے کہا کہ 8 فروری 2024 کو جس طرح عوام کے حق رائے دہی کو پامال کیاگیا اور زر و زور کے ذریعے من پسند حکومت لائی گئی اس کی ملکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ملک کو درپیش حالات کے پیشِ نظر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیراہتمام 8 فروری 2026 کو پاکستان بھر سمیت پورے بلوچستان میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن کیا جائےگاانہوں نے بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے احتجاج کی حمایت کی اپیل کی جس پر بلوچستان گڈز ٹرک اونر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
کوئٹہ سے مزید