کوئٹہ( خ ن)صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ محمد حیات کاکڑ اور سیکرٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان وحید شریف عمرانی کی خصوصی ہدایت پر پی ٹی اے کی ٹیم نےبس اڈے پر مختلف کوچ کمپنیوں کی گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس اور مجموعی کنڈیشن کا جائزہ لیا اس موقع پر ایک نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی ایک بس کو فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے اور گاڑی کی خراب کنڈیشن پر نوٹس جاری کیا گیا جبکہ دیگر کوچ کمپنیوں کو وارننگز جاری کی گئیں کارروائی کے دوران کوچ مالکان کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی تمام گاڑیوں کی فٹنس کو بہتر بناتے ہوئے فٹنس سرٹیفکیٹس حاصل کریں بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں کے دیگر صوبوں میں داخلے پر پابندی عائد ہے ایسی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔