• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پُرامن احتجاجی تحریک کیخلاف کریک ڈاؤن قابل مذمت ہے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر ) اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، جنرل سیکرٹری فرید خان اچکزئی، نائب صدر ڈاکٹر شبیر احمد شاہوانی، پریس سیکرٹری رحمت اللہ اچکزئی، جوائنٹ سیکرٹری میڈم زہرا ملغانی، فنانس سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ باز محمد کاکڑ اور ایگزیکٹو ممبران ڈاکٹر محب اللہ کاکڑ، ڈاکٹر گل محمد بلوچ، میڈم فرہانہ عمر مگسی اور مسعود مندوخیل نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گرینڈ الائنس کےپُرامن احتجاجی تحریک کے خلاف کریک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ یہ بنیادی انسانی حقوق اورآئینی و جمہوری اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے پروفیسر عبدالقدوس کاکڑ، حاجی شاہ علی بگٹی سمیت سیکڑوں اساتذہ کرام اور یونیورسٹی ملازمین کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیاحکومت کے اس اقدام نے نہ صرف تعلیمی طبقے میں شدید اضطراب پیدا کیا ہے بلکہ حکومت کے طرزِ عمل پر بھی سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں انہوں نے حکومت سے پُرزور مطالبہ کیا کہ تحریری معاہدے کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے ڈی آر اے سمیت تمام تسلیم شدہ مطالبات کے فوری نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں اور احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے تمام قائدین، اساتذہ اور ملازمین کو بلا تاخیر باعزت طور پر رہا کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید