• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے عثمان طارق کیخلاف مہم شروع کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے دورے میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک بنانے کی مہم شروع کردی ۔ انہیں تیسرا میچ نہیں کھلایا گیا ۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں عثمان طارق نے کیمرون گرین سمیت دو وکٹیں لیں ۔ آئوٹ ہونے کے بعد گرین نے ان کے بولنگ ایکشن پر اعتراض کیا تھا۔ جواب میں عثمان طارق نے ان کا مذاق بنایا، اسپنر نے سوشل میڈیا اسٹوری میں روتے ہوئے بچے کی تصویر لگاکر لکھا’’ آؤٹ ہونے کے بعد‘‘؟ بات یہیں ختم نہیں ہوئی۔ آسٹریلوی میڈیا میں عثمان طارق کے منفرد بولنگ ایکشن کے حوالے سے شہ سرخیاں لگائی گئی ہیں۔ ماضی میں سعید اجمل بھی اسی طرح کی مہم کا شکار رہے ہیں۔ سعید اجمل نے کیمرون گرین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیمرون گرین کا ردعمل قابلِ افسوس تھا، عثمان طارق کے ایکشن سے مسئلہ ہے تو آئی سی سی سے بات کریں،میچ ریفری کو فوری ایکشن لینا چاہیے تھا، کیمرون گرین کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہئے تاکہ کوئی اور گراؤنڈ میں ایسی حرکت نہ کر سکے۔ ایک آسٹریلوی اخبار نے آسٹریلوی کرکٹرز کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے کھیل پر توجہ دیں۔