• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کیخلاف کسی فوجی کارروائی میں حصہ نہیں بنیں گے، سعودی عرب

کراچی (رفیق مانگٹ) سعودی عرب کا کہنا ہے ایران کے خلاف کسی فوجی کارروائی میں حصہ نہیں بنیں گے، فضائی حدود یا سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، خطے میں کشیدگی پر سعودی پالیسی برقرار، میڈیا رپورٹس مسترد، خطے میں بڑھتی ہوئی امریکا ایران کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ اس کا مؤقف بدستور امن، سفارتکاری اور خودمختاری کے احترام پر قائم ہے، اور ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں اپنی سرزمین یا فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ العربیہ کے مطابق ایک سینئر سعودی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ خطے میں کشیدگی کے حوالے سے سعودی عرب کے مؤقف میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی اور اس بارے میں بعض میڈیا اداروں میں شائع ہونے والی رپورٹس غلط ہیں۔ عہدیدار کے مطابق مملکت امریکا اور ایران کے درمیان تمام متنازع معاملات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتی ذرائع کے ذریعے پُرامن راستے کی حمایت کرتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید