• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی چین و بھارت کو وینزویلا تیل میں سرمایہ کاری کی دعوت، ایران دباؤ میں

کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ کی چین و بھارت کو وینزویلا کے تیل میں سرمایہ کاری کی دعوت، ایران دباؤ میں، انڈیا ایران کے بجائے وینزویلا سے تیل خریدنے پر تیار ہوچکا، ٹرمپ، پیشرفت کو سفارتی و معاشی کامیابی قرار دے دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے تیل کو عالمی طاقتوں کی نئی توجہ کا مرکز قرار دیتے ہوئے چین اور بھارت کو کھلی دعوت دے دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چین وینزویلا میں تیل کے بڑے معاہدے کر سکتا ہے جبکہ بھارت ایران کے بجائے وینزویلا سے تیل خریدنے پر آمادہ ہو چکا ہے، جسے واشنگٹن اپنی سفارتی اور معاشی کامیابی قرار دے رہا ہے۔ بلوم برگ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ وینزویلا کی تیل کی صنعت میں چین اور بھارت کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا،چین آئے گا اور تیل پر ایک بہترین معاہدہ کرے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امریکا بھارت کے ساتھ وینزویلا کا تیل خریدنے کے ایک معاہدے پر کام کر رہا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق، بھارت آ رہا ہے اور وہ ایران کے بجائے وینزویلا سے تیل خریدے گا۔ ہم نے اس معاہدے کا بنیادی تصور پہلے ہی طے کر لیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وینزویلا کی توانائی سپلائی پر کنٹرول حاصل کرنے اور تیل کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر زور دینے کے بعد امریکا ایک سال میں سب سے زیادہ وینزویلا کا تیل درآمد کرنے جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید