• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی دھمکیاں، بھارت نے چابہار پورٹ کیلئے بجٹ میں کوئی رقم مختص نہیں کی

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی دھمکیاں، بھارت نے چابہار پورٹ کیلئے بجٹ میں کوئی رقم مختص نہیں کی، پچھلے سالوں میں بھارت ہر سال ₹100 کروڑ کی رقم چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے مختص کرتا رہا، لیکن اس بار گریز کیا گیس۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے ایران کے چابہار پورٹ منصوبے کے لیے رواں مالی سال میں کوئی فنڈ مختص نہیں کیا، جو گزشتہ برسوں میں سالانہ 100 کروڑ بھارتی روپے کی سرمایہ کاری کی روایت تھی۔ یہ فیصلہ امریکی پابندیوں اور ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات پر بڑھتے دباؤ کے درمیان آیا ہے۔ بھارت نے منصوبے سے مکمل طور پر پیچھے ہٹنے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی، تاہم مقامی ایرانی عملے کے ذریعے منصوبے کی دیکھ بھال جاری رکھی گئی ہے تاکہ امریکی قوانین کی خلاف ورزی نہ ہو۔
اہم خبریں سے مزید