کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جماعت اسلامی کے تحت شا رع فیصل پر”جینے دو کراچی مارچ“ میں لاکھوں مرد وخواتین کی جوق در جوق شرکت پر اہل کراچی سے بھر پور اظہار تشکر کیا ہے اور کہا ہے کہ مارچ کراچی کے ساڑھے3کروڑ عوام کے دل کی آواز اور ترجمان ثابت ہوا ہے کیونکہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور قابض میئر کی نا اہلی، بد انتظامی اور بے حسی نے عوام کو مسائل اور مشکلات کی دلدل میں دھنسا دیا ہے، سانحہ گل پلازہ میں سندھ حکومت اور قابض میئر کی مجرمانہ غفلت نے عوام کو شدید مایوس کیا ہے، سانحہ گل پلازہ میں قیمتی انسانی جانوں اور املاک کے ضیاع پر وزیر اعلیٰ اور قابض میئر کواستعفیٰ دے دینا چاہیئے، جماعت اسلامی ہی واحد جماعت ہے جو عوامی مسائل اور کراچی کے حق کے لیے مسلسل آواز بلند کر رہی ہے، کامیاب اور بھر پورجینے دو کراچی مارچ کے بعد تحریک آگے بڑھے گی،14فروری کو سندھ اسمبلی پر دھرنا دیا جائے گا اور کراچی کے حق اور عوام کے مسائل کے لیے بااختیار شہری حکومت کے قیام کی جدو جہد مزید تیز ہوگی۔