• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنکشنل لیگ علماء مشائخ کنونشن میں سورھیہ بادشاہ یونیورسٹی کے قیام کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر /این این آئی) فنکشنل لیگ علماءمشائخ کنونشن میں سورھیہ بادشاہ یونیورسٹی کے قیام کا اعلان، غزہ پیس آف بورڈ میں پاکستانی فوج نہ بھیجنے اور ابراہیمی معاہدے میں شامل نہ ہونے کا خیر مقدم۔ تفصیلات کے مطابق فنکشنل علماء مشائخ ونگ سندھ کے زیر اہتمام ، فنکشنل لیگ سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم کی صدارت اور علماء مشائخ سندھ کے صدر مولانا محمدامین انصاری کی میزبانی میں فنکشنل ہاؤس کلفٹن میں منعقدہ علماء مشائخ کنونشن میں غزہ پیس آف بورڈ میں افواج پاکستان کی فوج نہ بھیجنے اور ابراہیمی معاہدے میں شامل نہ ہونے کے حکومتی اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان اسلامی غیور آزاد خودمختار مجاہد فوج ہے جو پاکستان سمیت حرمین شریفین و عالم اسلام کا دفاعی حصار ہے۔ فلسطین وکشمیر اور مسلم مظلوم اقلیتوں کی آزادی و خود مختاری کیلئے افواج پاکستان امید کی کرن ہے۔ حکومت ،افواج، عوام و علماء مشائخ اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہ کرنے کے جرأت مندانہ موقف کی تائید میں ایک پیج پر ہیں اور کسی کو قائداعظم وپاکستان کے مقاصد و نظریہ سے انحراف کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید